ڈیبری کلیکشن بارجزسے ہاربر کی صفائی کی تقریب کا پی این ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد

196

کراچی، 05 اپریل (اے پی پی ): ڈیبری کلیکشن بارجزسے ہاربر کی صفائی کی تقریب کا پی این ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  خود انحصاری کے اقدام کے تحت تیار کردہ اینٹی پلوشن بارجز سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

رئیر ایڈمرل عدنان خالق نے کہا کہ ان بارجز کی مدد سے قلیل وقت میں ساحلوں کی تیز تر صفائی ممکن ہو گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کی یہ کاوش گورنمنٹ کے سر سبز اور صاف ستھرا پاکستان کے وژن کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا  کہ پاک بحریہ مستقبل میں مزید بارجز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سمندری آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، ان  کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا اپنے وسائل سے ہاربر اور بندر گاہوں کو بحری آلودگی سے پاک کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہے ۔

مہمان خصوصی نے نیول چیف کے بلیو اکانومی کی اہمیت اجاگر کرنے کے وژن کی بھی تعریف کی۔

سورس : وی این ایس،  کراچی