ویزا ایشو کی وجہ سے عثمان وزیر کی  امریکہ میں ہونے والی فائٹ موخر ہوئی: پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان

262

 اسلام آباد ، 05  اپریل  (اے پی پی ): پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ویزا ایشو کی وجہ سے عثمان وزیر کی  امریکہ میں ہونے والی فائٹ موخر کی گئی ہے، بد قسمتی سے مقررہ وقت کے قریب ہی عثمان وزیر کے ویزے کا مسئلہ بنا۔انہوں نے کہا کہ اب تین مئی کو عثمان وزیر کی دبئی میں پروفیشنل فائٹ ہوگی۔

باکسر عامر خان  نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے فون کر کے عثمان وزیر کے ویزے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ  اسپورٹس منسٹر فہمیدہ مرزا  سمیت  تمام متعلقہ لوگوں نے عثمان وزیر کی فائٹ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور  ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

سورس:وی این ایس ،اسلام آباد