ایران کے  وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزارتِ خارجہ آمد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خیر مقدم کیا

280

اسلام آباد ، 24 مئی (اے پی پی ):  ایران کے  وزیر خارجہ جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ،وزارتِ خارجہ پہنچنے پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

وزارت خارجہ میں  پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کریں گے۔ وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں پاک ایران تعلقات ،علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ ء پاکستان ہے جس میں وہ  پاکستان کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد