سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس

299

اسلام آباد ، 22 مئی (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت  بدھ کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے کمیٹی کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 8.5 ارب روپے ہے۔ یونیورسٹی اپنے اخراجات کا 75 فیصد حصہ طلباءکی فیسوں سے وصول کرتی ہے جبکہ 25 فیصد حصہ ٹی ٹی ایس سے آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس یونیورسٹی کے 30 کروڑ جاری نہیں کئے۔

 اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے 75 فیصد اخراجات طلباءکی جیب سے پورا کرتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ غریب بچہ اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک الاﺅنس کی مد میں گزشتہ پانچ سال سے ایچ ای سی سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ کامسیٹس کے لیکچرار کی تنخواہ سب سے کم ہے جس پر ریکٹر کامسیٹس نے بتایا کہ ہمارے لیکچرراز کی گراس سیلری 50 ہزار روپے ہے۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ 50 ہزار روپے تو کچھ بھی نہیں ہے، جتنا پیسے کی ویلیو کم ہو رہی ہے یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد