ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں عروج پر، جڑواں شہروں میں بھی عید کی تیاریوں کا آغاز

671

اسلام آباد، 30  مئی (اے پی پی): ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں بھی عروج پہ پہنچ جاتی ہیں، جہاں درزیوں کے چکر لگاتی عورتیں پریشان دکھائی دیتی ہیں وہیں ریڈی میڈ ملبوسات والے برینڈز لوگوں کی عید شاپنگ کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔عید کے قریب آخری ہفتے میں افطاری کے بعد جیسے سویا ہوا شہر جاگ اٹھتا ہے جبکہ چاند رات تک یہ رش مزید بڑھتا جاتا ہے۔

جڑواں شہروں میں بھی  عید کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے ، تقریبا تمام مارکیٹس میں جہاں دکانوں کو سجایا جاتا ہے وہیں مہندی، چوڑیاں، جیولری، پرس اور جوتوں کے سٹال بھی لگاۓ جاتے ہیں جو نہ صرف خواتین کی میچنگ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ شہر بھر میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیتے ہیں ۔

وی این ایس اسلام آباد