پارلیمنٹ میں ہم حکومت اور اپوزیشن نہیں بلکہ عوام کے نمائندے اور انکو جوابدہ ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

283

اسلام آباد ، 29 مئی (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم حکومت اور اپوزیشن نہیں بلکہ عوام کے نمائندے اور انکو جوابدہ ہیں۔

بدھ کے روز میاں جاوید لطیف کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ قائمہ کمیٹی میڈیا کی بہتری کیلئے لائن آف ایکشن بنائے ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔ میڈیا کو 10 سے 15 فیصد اشتہارات سرکاری شعبے سے، جبکہ باقی ۸۵ فیصد نجی شعبے سے ملتے ہیں۔ گزشتہ حکومت کے واجب الادا اشتہارات کے مسائل کے حل کیلئے ہم سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کے درمیان معاملات بہت حد تک طے ہوچکے ہیں، کوشش ہے کہ میڈیا مالکان کیطرف سے عید سے پہلے صحافیوں کے واجبات کی ادائیگی یقینی ہوجائے۔

وی این ایس ، اسلام آباد