وزیر اعظم عمران خان کا سابقہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمشن بنانے کا اعلان

342

وزیر اعظم عمران خان نے  سابقہ  حکومتوں  میں لیے  گئے قرضوں  کی  تحقیقات کیلئے اپنے ماتحت اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن بنانے کا  اعلان کر دیا ہے، ‏انکوائری کمیشن میں آئی بی،ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اورآئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہونگے۔ ‏انکوائری کمیشن کےذریعے10سالوں میں لیےگئےقرضوں کی تحقیقات ہوں گی۔

قوم سے  اپنے خطاب میں ‏وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ بحثیت قوم ہمیں نقصان پہنچانے، عوام کو مفلسی کی دلدل میں دھکیلنے اور اب خود “جمہوریت” کی اوٹ میں پناہ تلاش کرنے والے منی لانڈررز کی تعریف و ستائش کا سلسلہ بند کیا جائے۔‏انکی آو بھگت تو کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ایسا خصوصی سلوک دنیا میں کہاں روا رکھا جاتا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ ان سے مجرموں کیطرح ہی نمٹا جائے۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد