ٹو ر ڈی خنجراب سائیکل ریس ؛ پہلے مرحلے میں واپڈا نے پہلی، آرمی نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی

0
40

گلگت، جون 27 ( اے پی پی): دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے پہلے روز واپڈا نے پہلی، آرمی دوسری جبکہ سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جمعرات کو ایونٹ کا پہلا مرحلہ شروع ہوا جو گلگت سے گلمت پر اختتام پذیر ہو گیا۔ پہلا مرحلہ 66 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں واپڈا کے نجیب اﷲ نے دو گھنٹے ایک منٹ 34 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی کے عبداﷲ نے ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ سری لنکا کے ویران رمیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں سری لنکا، افغانستان کے علاوہ پاکستان کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ (آج)جمعہ کو گل مت سے ڈوئیکار 37 کلومیٹر تک ہو گا۔

 

سورس:وی این ایس گلگت