پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

478

اسلام  آباد، 01 جون  (اے پی پی ): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ میناسلمان کا دورہ ، بندر گاہ پہنچنے پر رائل بحرین نیول فورسز کے آفسران اور جوانوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پی این ایس خیبر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

 پی این ایس خیبر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں شمالی بحیرہ عرب میں تعینات ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پی این ایس خیبر کی تعیناتی کا مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز انجام دینا ہے تاکہ سمندری علاقے کو عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پُرامن بنایا جاسکے۔

جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈاور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کر دیا۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد