اسلام امن پسند مذہب ہے، ہر گز انتہاپسند ی اور شدت پسندی کی ترویج نہیں کرتا: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

228

اسلام آباد،  28(اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں  پر مبنی روڈ میپ دیا ہے۔ پوری اسلامی تاریخ میں کسی سے نفرت کا اظہار نہیں ملے گا،اسلام امن پسند مذہب ہے۔اسلام ہر گز انتہاپسند ی اور شدت پسندی کی ترویج نہیں کرتا۔ چند انتہاپسندعناصر نے مذہب کے نام پر منافرت پھیلا کر انتشار کی  مذموم کوشش کی ،سب اپنے اپنے حصے کا کام کریں تو مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

ہم آہنگی برائے پرامن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا  کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔معاشرے میں نفر ت انگیز بیانات اور مواد کو ختم کرنے کیلئے  کوشش کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہم ہے۔پاکستان کی بنیاد لا الہ الا للہ کے نظریے پر رکھی گئی ہے،پاکستان دنیا میں عطیات دینے والے 5بڑے ملکوں میں شامل ہے۔

انہون نے اس بات پہ زور دیا کہ ہمیں معاشرے میں  عدم برداشت پر مبنی روش کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ آزادی اظہاررائے کا حق سبھی کو حاصل ہے مگر کسی پر تھوپنے کی اجازت ہرگز نہیں۔عدم برداشت اور منافرت دین اسلام کی تعلیمات کے منافی عمل ہے۔دین اسلام حقوق العباد اور حقوق اللہ میں توازن کا نام ہے۔مذہب اسلام میں خواتین کے معاشرتی حقوق کی ادائیگی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

وی این ایس اسلام آباد