باکسر عثمان وزیر 12 جولائی کو سعودی عرب میں پاکستانی کی نمائندگی کریں گے

238

اسلام آباد،  17 جون  ( اے پی پی): عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان  باکسر عثمان وزیر فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 12 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں رِنگ میں اتریں گے۔

 ان کی یہ فائیٹ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان بمقابلہ بھارتی باکسر نیرج کے درمیان ہونے والی فائیٹ سے قبل ہوگی۔

 یہ ایونٹ اس لحاظ سے بھی بہت دلچسپی کا حامل ہوچکا ہے کہ پہلی بار پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں ایک پاکستانی اور بھارتی باکسر آمنے سامنے ہونگے۔

 فائیٹ کی اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ جب عثمان وزیر نے اپنے کرئیر کی پہلی فائیٹ جیتی تو یہ ایسا ہی تھا کہ عامر خان خود جیتا ہو۔

دوسری جانب اپنی فائیٹ کو لیکر عثمان وزیر بھی خاصے سنجیدہ ہیں اور سخت ٹریننگ کے مراحل سے گذر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی فائیٹ نائیٹ سے قبل بھی عامر خان نے ان پر بھرپور توجہ دی اور میچ سے قبل سپیشل فائیٹ سکلز کی ٹریننگ کرائی اور اب بھی وہ عامر خان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ 12 جولائی کو ناصرف عامر خان بھارتی باکسر نیرج کو شکست دیں گے بلکہ اپنے وزن کی کیٹگری میں خود عثمان بھی ایک دفعہ پھر فتح حاصل کرکے رِنگ میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے۔

 وی این ایس اسلام آباد