اسلام آباد ، 11 جون (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں قانون وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں قانون کی تشریح الگ الگ نہیں ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دو بڑی شخصیات کا قانون کے تابع آنا مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع لانا اور عدالتوں کی آزادی عمران خان کا خواب تھا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ بجٹ میں ریلیف دینے اور مشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔بجٹ عوام کا حکومت کے ساتھ رشتہ مضبوط کرے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دوست پالیسیوں کی حمایت کریگا اور پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں پاک فوج کا اپنا بجٹ فریز کرنا اعلیٰ مثال ہے۔پاک فوج نے ثابت کیا کہ انہوں نے عوام کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے۔
وی این ایس ، اسلام آباد