جدہ: سعودی عرب کی تاریخ میں باکسنگ کا پہلا عالمی مقابلہ 12جولائی کو شیڈول،وزیر اعظم عمران   خان کو بھی دعوت

353

جدہ ، 29 جون ( اے پی پی ): سعودی عرب کی تاریخ میں باکسنگ کا پہلا عالمی مقابلہ 12جولائی کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے جہاں مایہ ناز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آسٹریلوی باکسر کے مد مقابل رنگ میں اتریں گے۔  عامر خان نے فائٹ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کوبھی دعوت دے ڈالی۔

جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں عامر خان نے بتایا کہ  سعودی عرب کی تاریخ میں یہ باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی شو ہوگا ،مقابلہ بارہ جولائی کو انکے اور آسٹریلوی باکسر کے درمیان طے ہے۔عامر خان نے خواہش ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی یہ مقابلہ دیکھنے سعودی عرب آئیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی نوجوانوں کی بڑی تعداد باکسنگ میں دلچسپی رکھتی ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 100 تربیتی کیمپ کھولے جائنگے جہاں انکی  ٹیم نوجوانوں کو تربیت دے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے  کہا کہ وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت  میں پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد