صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلئ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت شروع ہوگیا 

206

پشاور، 14جون(اے پی پی): صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلئ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔

اجلاس میں پختونخوا کابینہ کا ایجنڈا 8 سے بڑھا کر 17 نکات پر مشتمل کردیا گیا۔ صوبائی علماء و مشائخ کونسل کی قانون سازی اور نوشہرہ میڈیکل کالج کیلئے فنڈز کی منظوری نکات میں شامل ہے۔ میرعلی بازار کے متاثرہ دکانداروں کو معاوضوں کی ادائیگی پر بھی اجلاس میں بحث ہوگی۔

 اجلاس میں خیبر پختونخوا جرنلسٹس ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ بل کی منظوری کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا اور بی آر ٹی منصوبے کیلئے اے ڈی پی کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

معدنیات سے متعلق ڈرافٹ بل بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں 5 اضافی ایجنڈے بھی شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل پر  بھی بحث ہوگی اور کیڈٹ کالج رزمک ایمپلائیز سروس رولز بھی اضافی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ علی وزیر اور دیگر گرفتار افراد کا مقدمہ سننے کیلئے ٹرائل کورٹ کی منتقلی پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔

وی این ایس پشاور