دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبا ئلی علاقو ں کی عوام نے لا زوال قر با نیا ں دی ہیں:اسپیکر قومی اسمبلی 

284

اسلام آباد ، 21 جون ( اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قبا ئلی علاقہ جات کا خیبر پختو نخواہ میں انضمام ایک مٖشکل کام تھاجو وفا قی اور صوبا ئی حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے پایا تکمیل تک پہنچا ہے اور ان علاقوں میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرزکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کے روز پار لیمنٹ ہا وس میں اسپیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنور الحق قادری بھی موجود تھے۔

اسپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبا ئلی علاقو ں کی عوام نے لا زوال قر با نیا ں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا- انہوں نے مزید کہا کہ مو جودہ حکومت قبائلی علاقوں سے پسماندگی کے خاتمے اور ان کو ملک کے ترقی یا فتہ علاقوں کے برابر لا نے کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین طبی،تعلیمی و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ذرائع آمد و رفت کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں روز گار کی فراہمی کے لئے قبائلی نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لئے قرضے فراہم کئے جا ئیں گے۔ اسپیکر نے قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گیا۔ انہوں نے وفد کے شرکاء کو حالیہ بجٹ میں قبائلی علاقوں میں لگائے جانے والے ٹیکس سے متعلق ایک قرارداد تیار کرکے انہیں پیش کرنے کے لئے کہا۔

وفد کے شرکاء نے کہا کہ قبا ئلی علاقوں کی ترقی کے لئے سپیکر کی گہری دلچسپی پران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قبائلی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کے امن کہ قیام کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں قبائلی علاقوں کا انفرا سٹرکچر  اور کا روبار بری طرح متاثرہوئے ہیں اور معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے قبائلی علاقوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اسپیکر سے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پیکج پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اوردیگر مسائل کو حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتا یا کہ صوبوں کی طرف سے قبائلی علاقہ جات کی تعمیرو ترقی کے لئے وعدہ کئے جانے والے فنڈزخیبرپختونخواہ کے علاوہ کسی صوبے نے نہیں دیے۔ انہوں نے ایوان کی کاروائی کو غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

وی این ایس ، اسلام آباد