وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،خیبرپختونخواہ میں واقع تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز  ودیگر سرکاری عمارتوں  کو عوام الناس کے لیے کھولنے کا فیصلہ 

217

اسلام آباد ، 21 جون ( اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں واقع سرکاری ریسٹ ہاؤسز و دیگر سرکاری عمارتوں کو عوام الناس کے لیے کھولے جانے اور انکے مثبت استعمال کے حوالے سے اجلاس  منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی، وزیر اعلی ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام الناس کے لیے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا ۔وزیر اعظم نے  ہدایت   کی کہ آئندہ دو ہفتوں میں ان عمارتوں کی عوام الناس کے لیے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں گورنر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی  محمود خان، وزیر سیاحت عاطف خان اور سینئر افسران شریک ہوئے  ۔

وی این ایس ، اسلام آباد