پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت ،تعلیم، زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے:اسد قیصر

269

 

اسلام آباد، 24جون)اے پی پی) : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا  ہے کہ  چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے جن سے جمہوریہ چیک کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہی، پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت ،تعلیم، زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں  نے ڈینیل پالاکی سربراہیجمہوریہ چیک کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر  دوطرفہ تعلقات ،پارلیمانی رابطوں کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے پاکستان میں موجود جمہوریہ چیک کی سرمایہ کار کمپنیوں کی کارکردگی کو  قابل تعریف  قرار  دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ تجارتی و معاشی تعلقات موجود ہیں ۔پاکستان جمہوریہ چیک کے سا تھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان دو طرفہ تعلقات کو پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاک  چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے جن سے جمہوریہ چیک کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں  ،پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوںممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہونگے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت ،تعلیم، زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

وی این ایس،اسلام آباد