اسلام آباد،13جون (اے پی پی): پاکستان کے لیے امریکا کے ناظم الامور پال جونز نے آج وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
وی این ایس، اسلام آباد