آٹھ ماہ میں ‘‘سیٹزن پورٹل’’ کے ذریعے 6لاکھ 80ہزار شکایت حل کی گئیں، وزیراعظم عمران خان

217

اسلام آباد، 19 جون (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 8 ماہ کے دوران دس لاکھ شہری  ‘‘سیٹزن پورٹل’’ پر رجسٹرڈ ہوئے جو اس نظام پر عوام کے اعتماد اور یقین کی روشن مثال ہے۔

منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اب کسی بھی  سرکاری دفتر تک پہنچنے  کے لیے سیاسی یا بیوروکریٹک ریفرنس کی ضرورت نہیں ہے۔سیٹزن پورٹل کے ذریعے اب تک  چھ لاکھ اسی ہزار شکایت حل کی گئی ہیں ،یہ نئے پاکستان کی میں ایک مثال ہے ۔

 

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد