وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد ، سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات پر اظہار تعزیت

241

گھوٹکی ،  19  جون  (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد،سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت ،ایصال ثواب کے لئےدعا کی۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز گھوٹکی  میں سابق مرحوم وفاقی وزیر کے گھر پہنچے اور ان کی وفات پر ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، محمد میاں سومرو، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر  ان بھی ان کےہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے مرحوم علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی سردار علی گوہر خان مہر، سردار علی نواز خان مہراور مرحوم کے صاحبزادے سردار احمد علی خان مہر سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

وی این ایس اسلام آباد