ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
51

اسلام آباد ، 05 جولائی ( اے پی پی ):  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے   جمعہ  کے روز دفتر خارجہ  میں ملاقات ہوئی ۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں کہا کہ ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے  جہاں  سیاحت کے بہترین مواقع موجودہیں  جن کی ترویج کے لیے  میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کے تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور بہترین سفارت کاری کو اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد  بھی پیش کی۔

وی این ایس ، اسلام آباد