مستحق افراد میں وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت 3ارب روپے دینے جارہے ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

315

اسلام آباد، 04 جولائی ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ محنت کش کو حق دلانا عمران خان اور حکومت کا عزم ہے۔  احساس پروگرام کے تحت 3ارب روپے دینے جارہے ہیں۔ صرف مستحق افراد کو دیکھا گیا ہے یہ نہیں دیکھا گیا کہ اس کا تعلق کس جماعت سے ہے۔

آل پاکستان اخبار فروش  ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے۔ چوتھی نسل کو گروی رکھا گیا ہے ۔عمران خان کا کسی کے ساتھ جائیداد یا کاروباری لین دین کا جھگڑا نہیں۔ اختلاف پاکستان کے عوام کے استحصال پر ہے۔ شخصیات مضبوط ہوتی گئیں اور ادارے کمزور ہوتے گئے۔محنت کش کیلئے عمران خان امید کا چراغ ہے۔عمران خان سسٹم کا حصہ بن جاتا تو ان کیلئے قابل قبول تھا۔ عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے نہ کرپشن کرنی ہے نہ کرنے دینی ہے۔ آصف زردای کے بے نامی دار اثاثے سامنے آئے ہیں۔ بے نامی دار اثاثے ایف بی آر نے اٹیچ کر لیئے ہیں۔ اب عمران خان زرداری صاحب کو کیسے اچھا لگ سکتا ہے ۔

وی این ایس، اسلام آباد