سابق حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہوئی :وزیر اعظم عمران خان

220

واشنگٹن، 23جولائی(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تنزلی کی اصل  وجہ بدعنوانی ہے،سابق حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، میں  نے 15سال کرپشن کیخلاف جدوجہد کی،جس  کے نتیجہ میں  عوام میں شعور پیدا ہونا شروع ہوا ۔

امریکی تھنک ٹینک ،یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس   میں  خطاب  کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  سابقہ ادوار میں  کرپشن  سے بنائی گئی رقم  بیرونی  ملک منتقل کی گئی ، پاکستان کی عدلیہ نے سابق  سیاسی جماعت کے لوگوں کو سسلین مافیہ قرار دیا۔انہوں  نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،احتساب کی بات کریں تو اپوزیشن کہتی ہے سیاسی انتقام  لیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے حالات بدلنے کیلئے  سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا،جانتا ہوں کہ آزاد ملک اور آزادی کی کیا اہمیت ہے، 60 کی دہائی تک پاکستان تیزی  سے ترقی کر رہا تھا اس  کے بعد مسلسل دو جماعتوں کے اقتدار میں رہنے سے  ملک کے معاشی حالات خراب  ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میر ا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیا سے ہے،کرپٹ افراد سے پیسے نکلاو سکتے ہیں  لیکن وقت لگے گا. کئی اداروں کو بہتر بنایا لیکن یہ ایک طویل عمل ہے۔ معیشت سنبھل گئی ہے اب ملک  ترقی کی جانب رواں ہے۔

 وی این ایس، اسلام آباد