سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری “موسم جدہ تفریحات” اختتام پذیر

238

جدہ،19جولائی(اے  پی پی ):سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری “موسم جدہ تفریحات” اختتام  پذیر  ہو  گیا۔موسم جدہ تفریحات میں موسیقی کے کنسرٹس،باکسنگ  و دیگر مقابلے  ہوئے  جبکہ  اس  دوران جدہ کے مختلف اہم مقامات پر آتش بازی بھی  کی گئی۔

اسکولوں کی تعطیلات کے دوران تقریبا دو ماہ  تک موسم جدہ کی رنگا رنگ تقریبات جاری رہیں جس سے  اہل جدہ اور قرب و جوار کے ہزاروں مقامی اور تارکین وطن کے خاندانوں نے بھر پور لطف اٹھاتے ہوئے تفریحات کا موقع فراہم کرنے پر سعودی حکومت ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔

موسم جدہ کی تفریحات کے آخری دن امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے بہت سے مشہور گلوکاروں جن میں مشہور پاپ سنگر مائکل جیکسن کی بہن Janet jackson،Steve Aoki،Rewire & Varski،Chris Brown،Tyga،50 Cent،Futureنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

سعودی وزارت ثقافت اکتوبر میں موسم ریاض کے موقع پر تین ماہ تک ان تفریحات کا دوبارہ اہتمام کرے گی ۔

سورس: وی این ایس، جدہ