اسلام آباد ، 27 جولائی (اے پی پی): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وطن کےلئے آج پاک فوج کے 10 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے، فوجیوں کی شہادت خطے میں امن کےلئے پاکستان کی قربانیوں کی عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے بعد اب سرحدوں کو محفوظ بنا رہے ہیں، بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو شکست ہوگی، وطن کےلئے 10شہداءنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے پاک آرمی کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ سے 6جوان جبکہ بلوچستان میں تربت اور ہوشاب میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کے آفیسر سمیت 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











