قانون کی عمل داری رنگ دکھاتی ہے تو شہباز شریف کا رنگ پیلا پڑھ جاتا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

167

لاہور،18 جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی  برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  شہباز شریف ، خدا کی بستی پر خدا کے بندوں پر، خدا بن کے بیٹھے تھے، شہباز شریف نے آج شام غریباں پڑھ کر سنائی قانون کی عمل داری رنگ دکھاتی ہے تو شہباز شریف کا رنگ پیلا پڑھ جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کرائی، شاہد خاقان عباسی چوری کھانے والے مجنوں نہ بنیں ان کی خواہش تھی کہ نیب انہیں گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے عمل میں وزیراعظم کو شامل کرنا مسلم لیگ ن کی عداوت ہے وزیراعظم نے سب کے لیے قانون یکساں کیا ہے،گرفتار ہونے والے عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے داماد کو پوری قوم کا داماد منوانے پر تلے ہوئے ہیں، کرپٹ لوگوں کو اپنی بیرون ممالک جائیدادیں بیچ کر واپس لانا ہوں گی۔

سورس: وی این ایس، لاہور