معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی  یورپی یونین کے سفیر کی الوداعی تقریب میں شرکت

279

اسلام آباد، 05جولائی(اے پی پی ):وزیر اعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  یورپی یونین کے سفیر کی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے سفیر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایسی عوام  دوست پالیسیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے  ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

وی این ایس، اسلام آباد