وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد واشنگٹن کے معروف کیپٹل ون ایرینا اسٹیڈیم میں خطاب کرینگے

218

واشنگٹن،22جولائی (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد واشنگٹن کے معروف کیپٹل ون ایرینا اسٹیڈیم میں خطاب کرینگے جہاں انکی آمد سے قبل ہی امریکا میں مقیم تارکین وطن کا سیلاب امڈ آیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ امریکا کے دوران ہزاروں تارکین وطن سے خطاب کرینگے جس کیلئیے واشنگٹن کے معروف اسٹیڈیم کیپیٹل ون ایرینا کا انتخاب کیا گیا ہے، جس کی گنجائش بیس ہزار افراد کی ہے تاہم وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہی یہ اسٹیڈیم عوام سے کچھا کھچ بھر چکا ہے جبکہ امریکا کی مختلف ریاستوں سے اب بھی ہزاروں تارکین وطن اس جلسہ میں شرکت کے لیے واشنگٹن کی طرف رواں دواں ہیں  ۔وزیر اعظم پاکستان کے اس تاریخی خطاب کے لیے اسٹیڈیم کے باہر بڑی سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں

واضح رہے کہ عمران  خان  کا یہ خطاب کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ میں پہلا عوامی خطاب ہوگا۔

سورس: وی این ایس، واشنگٹن