وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم ایل ون منصوبے پر تیزی لانے کی ہدایت

181

اسلام آباد ، 29 جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تکمیل سے جہاں ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی وہاں عوام کو مال برداری و سفرکی بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

وہ پیر کو یہاں ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، سیکریٹری ریلویز سکندر سلطان راجا، سی ای او ریلویز محمد آفتاب اکبر و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

وزیرِ ریلوے نے وزیرِ اعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم اور تزویراتی (strategic)پراجیکٹ ہے، اس کی تکمیل سے جہاں ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی وہاں عوام کو مال برداری و سفرکی بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ وزیرِ اعظم نے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے لہذا ریلوے کے سفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

وی این ایس، اسلام آباد