اسلام آباد،02 جولائی ( اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 13 نکاتی ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا اور اہم فیصلوں کی منظوری کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے عوامی مفاد کے لیے بنائی جانے والی حج پالیسی 2019 کی منظوری بھی دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر حاجیوں کو بہتریں سہلولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں زبیر گیلانی کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین بنانے کی بھی منظوری دی گئی اور شمالی کوریا کے ساتھ ویزوں کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث لوگوں کو پروڈکشن آرڈر لے کر اسمبلی میں لمبی لمبی تقریریں کرنے کی بھی مزمت کی اور پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے ترجیحات طے کرنے اور اس کے قانون کو صوبائی حکومتوں سے مل کر تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس میں سی ڈی اے کے خصوصی آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔شاہ جہاں مرزا کو ایم ڈی نجکاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ 40 ہزار کا پرائز بانڈ لینے والے کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔
اسٹیل مل کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جا ئے گی بلکہ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بزرگوں کی سہولت کے لیے سینئر سٹیزن کونسل قائم کیا جائے۔
سورس: وی این ایس، اسلا م آباد