پاک فضا ئیہ کے سربراہ کا دشمن  کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار

206

اسلام آباد ، 31جولائی  (ا ے پی پی ): پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے  ۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب میں  انہوں  نے کہا  کہ   پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیار یاں یقینی بنائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاک فضائیہ کے ہر فرد نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔

وی این ایس ، اسلام آباد