ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاسرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کی 62ویں برسی کی تقریب سے خطاب

268

اسلام آباد، 11 جولائی ( اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نےسرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کی 62ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ہیرو زندہ ہوتے ہوئے مر جاتے ہیں اور کچھ اس دنیا سے جانے کے بعد بھی زندہ ہوتے ہیں، سرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کا تاریخ میں  اہم کردار ہے۔ ہمیں اپنے قومی ورثے کا تحفظ کرنا ہے اور اس کی معلومات اپنی نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہیں۔ ایسی تقاریب سے قومی ہیروز کو تاریخ کے اوراق میں زندہ رکھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو قومی ہیروز کی جدوجہد سے  سبق سیکھنا چاہیئے۔ قومی ہیروز مشکلات کو مواقع میں تبدیل کرتے ہیں۔ عام سیاستدان کی سوچ اگلے الیکشن تک محدود ہوتی ہے۔ حقیقی لیڈآنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے سوچتا ہے۔حقیقی لیڈروں کو ووٹ بینک کی بجائے قوم کے مستقبل کی فکر ہوتی ہے۔

معاون خصوصی  کا مزید کہنا تھاکہ حقیقی رہنما کو  قومی فائدے کیلئےسخت فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔ بعض تلخ فیصلے  قوموں کی تاریخ میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔عمران خان حقیقی لیڈر کی حیثیت سے پاکستان کے استحکام کیلئے فیصلے کررہے ہیں۔ ہمیں اپنے قومی ہیروز کو مشعل راہ بناتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ سی پیک اور وسطی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئندہ نسلوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور دن رات ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سر آغا کی شخصیت کے تمام پہلوﺅں، سماجی خدمات کی اپنی اہمیت ہے، ان کا کردار قابل قدر ہے۔

سورس: وی این ایس ،اسلام آباد