ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا معروف شاعر ، گیت نگار اور ممتاز علمی و ادبی شخصیت حمایت علی شاعر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

473

اسلام آباد، 16 جولائی ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا معروف شاعر ، گیت نگار اور ممتاز علمی و ادبی شخصیت حمایت علی شاعر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ادب کے میدان کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گیا۔اُن کے انتقال سے پیداہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکے گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ریڈیو پر صدا کاری ہو یا مشاعروں کی محفلیں، انہوں نے ہر سو اپنے فن کا لوہا منوایا۔ ادب کے میدان میں اُن کی خدمات تا دیر یاد رکھیں جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

وی این ایس، اسلام آباد