گلگت بلتستان کے شہر نگر کا مشہور لوکل پیزہ  “چھپ شورو” ؛  ذائقے اور لذت  میں  بے مثال

473

گلگت، 09 جولائی ( اے پی پی): گلگت بلتستان کے علاقے نگر کا روایتی لوکل پیزہ جسے  لوکل زبان میں “چھپ شورو” کہتے ہیں، ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ ہے۔

نگر سے ہنزہ کی طرف جاتے ہوئے مرکزی شاہراہوں پر بھی جگہ جگہ لوگ چھپ شورو فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔اسی شاہراہ پر رحمان علی پچھلے دس سال سے چھپ شور فروخت کررہے ہیں اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔چھپ کا مطلب گوشت اور شورو کا مطلب روٹی ہے  جس کی قیمت سو روپے سے شروع ہوتی ہے، سستی اور آسان ڈش جو کہ نگر کی غریب عوام  بھی آسانی سے خرید سکتے ہیں جگہ جگہ فروخت ہوتی نظر آتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈش میں کئی جدتیں آئیں  لیکن   انداز  آج بھی مقبول ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد