بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
50

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے روز مسلمانوں کو ان کو مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندتوا کی سوچ پر کاربند مودی سرکار نے بھارتی تسلط کی پالیسی ترک نہ کی تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے۔ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

 

APP/Zaheer