زندہ قومیں اپنی شناخت اور تشخص برقرار رکھتی ہیں، کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
25

مظفرآباد ،   14اگست ( اے پی پی ): معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی شناخت اور تشخص برقرار رکھتی ہیں۔ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے۔

یوم آزادی  کے  موقع پر   سرکاری میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے مودی کو واضح پیغام دیا ہے  کہ پاکستان اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،مودی  کیلئے اپنی بقا کی جنگ لڑنے کا وقت آگیا ہے۔بھارت سکیورٹی فورسز کے مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے مزید کہا  کہ پاکستان کشمیریوں  کیلئے  ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

سورس : وی این ایس ، مظفرآباد