دمام: پاکستان اوورسیرز کیمونٹی کی جانب سے یکجہتی کشمیر  کی مناسبت  سے تقریب کا انعقاد

202

دمام( سعودی عرب )، 24 اگست (اے پی پی ): سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستان اوورسیرز کیمونٹی کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے  سے شاندار  تقریب کا انعقاد ہواجس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانیوں کے  علاوہ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور دیگر سفارتی افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  مختلف قومی نغموں پر پرٹیبلوز پیش کئے گئے  جبکہ نوجوان پاکستانی گلوکار سلیم رفیق اور دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے گاکر حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔

تقریب سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے  اور پاکستان   ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ مسئلہ  کشمیر پر انہوں   نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

پاکستان اوورسیرز کیمونٹی کے صدر جواد احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور اس میں پاکستان کے  یوم آزادی کی تقریبات اگست کے پورا ماہ جاری رہتی ہیں جس  کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو وطن سے محبت کے اظہار کے لئے اکٹھا کرنا ہے۔

 وی این ایس ، دمام