فیصل مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع،صدر مملکت ،اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

169

اسلام آباد،12 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں

وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا  جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

وی این ایس اسلام آباد