مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی حکومت کی کاروائیوں کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے: شاہ محمود قریشی

246

جدہ،06اگست(اے پی  پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم اور مودی حکومت کی کاروائیوں کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے۔

او آئی سی کے کشمیر شعبے کے  ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت کچھ اقدامات کررہا ہے اسلئے ہم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری نمائندہ  ملیحہ لودھی اقوام متحدہ  میں  یہ معاملہ اٹھائیں گی۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات کی بھارت میں بھی مذمت ہورہی ہے ،او آئی سی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے وفد کو کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ آج کے ہنگامی  اجلاس میں سیکریٹری جنرل او آئی سی کا بیان پڑھ کر سنایا گیا  جس میں  اس مطالبہ کی حمایت کی  کی گئی ۔اجلاس میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ایک مشترکہ انکوائری کمیشن قائم کرے ۔

انہوں نے کہا کہ میں حج کیلئے آیا تھا مگر موجودہ صورتحال میں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے میں نے فوری طور پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند برہم کا اپنا بیان ہے کہ یہ بھارت کیلئےبلیک ڈے ہے۔ مودی کی سوج نے نہرو کے ہندوستان کو ان اقدامات سے  دفن کردیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان کے پاس قانونی آپشن ہے ہم سلامتی کونسل میں جانے پر مشورہ کررہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  اس وقت امریکہ کا محور افغانستان ہے۔

اس سوال کے جواب میں کیا اقوام متحدہ  بھارت کے اس اقدام  پر کوئی اقدام کریگا ۔شاہ محمود نے کہا کہ  مودی کی آر ایس ایس کی سوچ کو پروان چڑھا رہا  ہے  ۔انہوں نے  مزید کہا کہ بھارت کے اس  اقدام  کے بعد  شملہ معاہدہ دفن ہوگیا ہے۔

 وی این ایس، اسلام آباد