اسلام آباد ، 02 اگست ( اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے جمعہ کو وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصا کراچی میں حالیہ بارشوں اور شہرکی صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سمیت ان کے حل کے سلسلے میں اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔
وی این ایس ، اسلام آباد