وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ،مریضوں کی عیادت،عید کی مبارکباد دی

206

اسلام آباد ،12اگست (اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان عید الاضحی کے پہلے روز اچانک پمز پہنچ گئے جہاں انھوں نے مریضوں کی تیمار داری کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔

پیر کے روز وزیر اعظم اچانک پمز پہنچے تو مریض اور لواحقین انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
وزیر اعظم نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وی این ایس اسلام آباد