پاکستان کو ایک جدید صنعتی ریاست بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کام کرنا ہو گا:صد ر مملکت

186

اسلام آباد ، 6 اگست (اے پی پی): صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی خود کفالت حاصل کرنا قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کو ایک جدید صنعتی ریاست بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈیشن انتہائی اہم ہے۔ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے روزگار مرکز کی تشکیل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے روزگار کیلئے اقدامات بھی انتہائی ضروری ہیں، ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو ملکر کاوشیں بروئے کار لانا ہونگی۔

وی این ایس، اسلام آباد