پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں حج انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

186

مدینہ منورہ، 05 اگست  ( اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  کی زیر صدارت پری حج مشاورتی اجلاس پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے حج آپریشن محمد شہزاد ارباب بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اس  موقع پر سیکریٹری مذہبی امور، ڈی جی حج و دیگر اعلی افسران نے حج انتظامات پر بریفنگ دی۔

 اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، منی روانگی، نئے اقدامات کے حوالے سے  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/فاروق