ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پشاور آمد، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے ملاقات

191

پشاور، 15اگست(اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کی پشاور آمد پر  خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے پشاور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات کی والدہ کی وفات پر تعزیت ، مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا  بھی کی۔

سور س: وی این ایس ، پشاور