یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی ہاربر میں ماہی گیروں کی بوٹ ریلی کا انعقاد

246

اسلام آباد ،  14  اگست ( اے پی پی ): یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان بحریہ کے زیراہتمام کراچی ہاربر میں ماہی گیروں کی بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر کشمیر  سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے  اٹھا رکھےتھے اور  پاکستان اور کشمیر کے حق میں  پرجوش نعرے  بھی بلند  کیے گئے ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں ماہی گیروں،بچوں اور بڑوں نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد