وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پشاور آمد

221

پشاور، 15اگست(اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچیں ، پشاور  آمد پر  معاون خصوصی پریس کلب پہنچیں جہاں انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور کشمیر سے یکجہتی کے طور  منانے کیلئے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور دیگر صحافیوں نے انکا استقبال کیا۔ انکے ہمراہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور اجمل وزیر بھی موجود  تھے۔

سورس : وی این ایس ، پشاور