وزیراعظم سے کشمیر سٹڈی گروپ کے چیئرمین فاروق کٹواری کی نیویارک میں ملاقات

0
48

اسلام آباد ،22ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کشمیر سٹڈی گروپ کے چیئرمین  فاروق کٹواری نے نیویارک میں ملاقات کی ہے،جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر وزیراعظم نے فاروق کٹواری سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں ۔

واضح رہے کہ فاروق کٹواری ایشائی نژاد امریکیوں کے بارے میں امریکی صدر کے مشاورتی کمیشن کے رکن کی حثییت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

وی این ایس