وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو کی ملاقات

0
45

نیویارک، 22 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو نےوزیر اعظم کے  دورہ امریکہ کے موقع پر  اتوار کو یہاں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو عوام تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مقبوضہ وادی کی حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر  اجاگر کرنے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے وزیراعظم کو ہندوستان کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور ان کے کام میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

وی این ایس، اسلام آباد