صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) رابرٹ مالے کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

158

نیویارک ، 23 ستمبر (اے پی پی): صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) رابرٹ مالے نے یہاں نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہیں۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد