اسلام آباد، 03ستمبر(اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نامزد سفیر برائے چیک ریپبلک محمد خالد جمالی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔صدر مملکت نے اس موقع پر نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے جبکہ انہوں نے پاکستان اور چیک ریپبلک کے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چیک ریپبلک سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چیک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔صدر مملکت نے نامزد سفیر کو برآمدات میں اضافہ کی جانب کام کرنے کی بھی تلقین کی۔
وی این ایس، اسلام آباد











